Monday 19 September 2016

Naat Goi

Naat Goi
حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ و اصحابہ و بارک وسلم کی مدح  میں چند نعتیں جن کو اعلٰحضرت شاہ محمد امین شاہ صاحبؒ اکثر ذوق فرماتے۔
نمبر1
بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ
آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جاناناں
کیوں آنکھ ملائی تھی کیوں آگ لگائی تھی
اب رُخ کو چھپاتے ہو کر کے مجھے دیوانہ
میں ہوش و حواس اہنے اس بات پہ کھو بیٹھا
جو  تو  نے  کہا  ہنس کر  آیا میرا  دیوانہ
جس جاء نظر آتے ہو سجدے وہی کرتا ہوں
اس سے نہیں کچھ مطلب کعبہ ہو یا بُت خانہ
منزل میرے مقصد کی کعبہ ہو یا بُت خانہ
ان دونوں سے آگے چل اے ہمتِ مردانہ
معلوم حقیقت ہو اب میرے تڑپنے کی
تو شمع بنے ساقی میں بن جاوں پروانہ
تخفے میں ہم نے اُن کو دے دی ہیں یہ دو آنکھیں
تخفے    کا   ہے   یہ  تخفہ  نذرانے  کا  نذرزنہ
بیدم میری قسمت میں سجدے ہیں اسی در کے
چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے گا مر کے سنگِ درِ جاناں
نمبر 2
نسیما جانب بطحا گذر کُن
از احوالم محمد را خبر کُن
بہ بر ایں جانِ مُشتاقم بہ آنجا
فدائے روضئہ خیر البشر کُن
زے حالِ مبتلائے غم نظر کُن
دوائے درد دل اے چارہ گر کُن
توئی سُلطان عالم یا محمد
ز روئے لُطف سوئے من نظر کُن
مشرف گرچہ شُد جامی زلُطفش
خدایا ایں کرم بارِ دگر کُن
نمبر 3
 اے سبز گُنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
میں گور اندھیری میں رہ جاوں گا جب تنہا
امداد کو میری آپ آجانا ذرا شاہا
روشن میری تُربت کو لِلّٰہ ذرا کرنا
اے نُورِ خُدا آکر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بُلا لینا یا خواب میں آجانا
اے پردہ نشین دل کے پردے میں رہا کرنا
مُجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا
رُسوائے  زما نہ  ہوں  دوزخ    سے   بچا لینا
مقبول      دعا    میری   محبوب    ذرا    کرنا
بگڑی ہے میری   قسمت  بگڑی  کو   بنا   دینا
جھولی ہے  میری   خالی   کچھ   نامِ  خُد ا دینا
آتا  ہے   تمہیں  شاہا  مشکل   میں  عطا  کرنا
اس در سے شفا پائی دُکھ درد کے ماروں نے
چہرے سے ضیاء پائی اِن چاند ستاروں نے
آتا ہے اُنہیں صابر ہر دُکھ کی دوا کرنا 
جب وقت نزع آئے دیدارر عطا کرنا 
نمبر 4
اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی
جیسے میری سرکار ہے ایسا نہیں کوئی
اُن سا تو حسِین آنکھ نے دیکھا نہیں  کوئی
یہ شانِ لُطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی
اعزاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے زمین کو
افلاک میں تو گُنبدِ خضرہ نہیں کوئی
اے ظرفِ نظر دیکھ مگر دیکھ ادب سے
سرکار کا جلوہ ہے یہ تماشا نہیں کائی
ہوتا ہے جہاں ذکر محمد کے کرم کا
اُس بزم میں محرامِ تمنا نہیں کوئی
اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی
جیسے میری سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی
نمبر 5
حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کے کیے حاضر غلام ہو جائے
میں صرف دیکھ لوں صبحِ طیبہ کو
پھر بلا سے میری دنیا میں شام ہوجائے
تجلیات سے بھر دوں میں اپنا کاسئہ جان
کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے
حضور اپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مُشکل
سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے
حضور آپ جو سُن لیں تو بات بن جائے
حضور آپ جو کہہ دیں تو بات بن جائے
مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں
سبھی   مدحتِ   خیر   الانعام   ہو   جائے
حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کے کیے حاضر غلام ہو جائے
نمبر 6
یاد وچ روندیاں نے اکھیاں نمانیاں
سد لو مدینے آقا کرو مہربانیاں
ساری کائنات دا خزینہ مل گیا اے
اللہ دی سونہہ جنہاں نُوں مدینہ مل گیا اے
جالیاں دے کُل بہہ کے اوہناں موجاں مانیاں
سارے جگ نالوں او فضاواں نے نرالیاں
دسدیاں جتھوں سوہنے روضے دیاں جالیاں
شالا کدی فیر آون رُتاں او سوہانیاں
آیا میں سوالی میری خیر جھولی پاونا
گندیاں تے مندیاں نوں سینے نال لاونا
ایہو لج پالاں دیاں نے بھئی عادتاں پُرانیاں
غیراں اگے کدی دُکھ اپنا نا پھولدے
چُپ چُپ رہندے مونھو کُج وی نا بولدے
تیریاں غُلاما ں دیاں نے ایہو تے نشانیاں
ساڈا تے ظہوری ایہو دین تے ایمان اے
پیار کملی والے نال عبادتاں دی جان اے
کہ پیا ر بنا سبھے گلاں نے قصے تے کہانیاں
سد لو مدینے آقا کرو مہربانیاں------- یاد وچ روندیاں نے
نمبر 7
آ میڈھا ڈھولا کراں بیٹھی زاری
میں مُک دی مکاواں تُوں جتیو میں ہاری
مینوں لمیاں اوڈیکاں ویکھاں واروں واری
 کدوں آوے گی تینڈی سوہنی سواری
تُو لج پال سوہنا میں جنڈری تیںدے لائی
تُو چنگیاں تو چنگا میں سب تو نکاری
 حکیماں طبیباں دے وس دی کی گل اے
میرے مرض دا کسے کول کوئی حل نئیں
وکھا جا ذرا آ کے صورت اے پیاری
میری جھوک اُجڑی وسا میرے ڈھولن
کرم کر دے میرے تے آ میرے ڈھولن
میں رُو رُو کے کرنی آں عرض گزاری
آ میرا ڈھولا کراں بیٹھی زاری
نمبر 8
سرکار غوثِ اعظم نظرِ کرم خُدارا
میرا خالی کاسہ بھردو ہے سخی تیرا دوارا
سب کا کوئی نہ کوئی دُنیا میں آسرا ہے
میرا بجُز تمہارے کوئی نہیں سہارا
میرا خالی کاسہ بھردو ورنہ کہے گی دُنیا
غوثِ جلی کا منگتا پھرتا ہے مارا مارا
خواجہ بنے ہیں دُولہا شادی رچی ہوئی ہے
سب اولیاء باراتی کیا خوب ہے نظارہ
یہ تیرا کرم ہے آقا کہ بُلالیا ہے در پہ
کہاں رُو سیاہ فریدی کہاں گُل ستاں تمہارا
نمبر 9
میرے پیر دی شان نرالی اے
میرے پیر جیہاں کوئی ہور نئیں
قُطبِ دوراں تے غوثِ زمانی نے
اکھاں نال جیہڑے تیر چلاوندے نے
او دلے اندر سماوندے نے
پیر امینؒ دی کی میں شان دسا
اشکاں نوں دامن اچ دے کے جگہ
ہیر موتی تے لعل بناونندے نے
جندڑی دا جیہڑا دستور ونڈن
اصل اکھا ں دے نال تے نُور ونڈن
 تے خواجہ علاء الدین دا فیض ونڈن
جیہٹے ککی نو وچ وسدے نے
مُرشد دی کیتی ایسی اتباع
اللہ دی ذات وچ گُم ہو کے
اللہ نے کہیا قُران دے وچ
میرا ذکر کرو بہت خوب ذرا
میرا کرم منگو میری خیر منگو
میرے سوہنے دا ذکر کثیر کرو
میرے پیرؒ نے ثابت کیتا اے
میرے پیرؒ نے ثابت کیتا اے
 نمبر 10
اے لج پال سوہنا میرا پیر امینؒ اے
اے  لج پال سوہنا میرا پیر امینؒ اے
توکل دا شاہ اے
صبر دا پہاڑ اے
سخاوت دا منبہ
کرم سی اے تھاں اے
اے لج پال سوہنا میرا پیر امینؒ اے
اے لج پال سوہنا میرا پیر امینؒ اے
اے فخرِ جہان اے
میری دل دی تسکین
میری روح دی ایہیوں جنڈری تے جان اے
میرا پیر امینؒ میرا دین و ایمان اے
مذہب ہے جی حنفی تے مشرب ہے چشتی
علائی جہانگیری ہر اک تھاں تے
اے لج پال سوہنا میرا پیر امینؒ اے
اے لج پال سوہنا میرا پیر امینؒ اے
نمبر 11
حقیقت میں وہ لُطفِ زندگی پایا نہیں کرتے
جو یادِمُصطفٰی سے دل کو بہلایا نہیں کرتے
زبان پہ شکوہ رنج و الم لایا نہیں کرتے
نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے
یہ دربارِ محمد ہے یہاں مانگا ہے بے مانگے
ارے نادان یہاں دامن کو پھیلایا نہیں کرتے
ارے او نا سمجھ قُربان ہو جا ان کے قدموں پر
یہ لمحے زندگی میں بار بار آیا نہیں کرتے
 جو ان کے دامنِ رحمت سے وابستہ ہیں اے حامد
کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے
نمبر 12
عدم سے لائی ہے ہستی میں ارزوئے رسول
کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسول
تلاشِ  نقشِ  کفِ پائے    مصطفٰی  کی  قسم
چُنے ہیں آنکھوں سے ذراتِ خاکِ کوئے رسول
بلائیں لوں  تیری  اے  جذبِ  شوق  صلِّ  عَلٰی
کہ آج  دامنِ  دل  کھچ  رہا  ہے  سوئے  رسول
شگفتہ  گلشن  زُہرا  کا  ہر  اک  گُل  تر  ہے
کسی پہ رنگِ علی اور کسی میں بوئے رسول
کہ جب تماشہ ہو حشر  میں  سُن  لے  تو  بیدم
سب ہوں پیش خدا اور میں روبروئے رسول
عدم سے لائی ہے ہستی میں ارزوئے رسول
کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسول
 نمبر 13
اس طرف بھی کرم اے رشکِ مسیحا کرنا
کہ  تمہیں  اتا  ہے  بیمار  کو  اچھا  کرنا
اے جنوں کیوں لیے جاتا ہے بیابان میں مجھے
جب اُنہیں آتا ہے گھر کو میرے سیراب کرنا
جب  بُجز  تیرے  کوئی  دوسرا موجود نہیں
پھر  سمجھ  میں  نہیں  آتا  تیرا   پردہ  کرنا
اے حسین پردہ نشین چہرے سے  ہٹا  لو  پردہ
پھر  جہاں  چاہوں  وہی  یار  کو  دیکھا  کرنا
وہ میرے اشک کو   دامن میں  جگہ دیتے ہیں
یعنی  منظور  ہے   اس   قطرے   کو   دریا
ایسی انکھوں کے تصدق میری آنکھیں بیدم
کہ جنہیں آ تا ہے   اغیار   کو   اپنا   کرنا
نمبر 14
ادھر بھی ہو اک ابرِ رحمت کا چھینٹا
اے بے کسوں بے سہاروں کے والی
  ہمیں  بھی   عطا   ہو  جلالِ ا بو ذر
 ہمیں       بھی    عطا   ہو  شانِ بلالی
دمکتے رہیں تیرے روضے کے جلوے
سلامت رہے تیرے روضے کی جالی
نگاہوں   میں ہے   تیری  دید کا   عالم
کھڑے ہیں تیرے در پہ تیرے سوالی
نمبر 15
سُنیا  تیرا کلام بڑی دیر ہو گئی
تکیا تیرا جمال بڑی دیر ہو گئی
پی پی کے چلدے  جاندے نے سب جام ساقیا
پچھیا نہ مینوں جام بڑی دیر ہو گئی
دل دی تسلی جانی میں کتھے کراں وفا
میری  نہ کوئی ٹھار  بڑی  دیر  ہو  گئی


Wednesday 7 September 2016

غم اور اس کا علاج

با فیضان زیرِ نگاہِ پیر و مُرشد اعلٰحضرت شاہ محمد امین شاہ صاحبؒ دامت برکاتہم مد ظلہ قادریؒ علائیؒ شکوریؒ چشتیؒ منعمیؒ
قُرآنی سورتوں سے استفادہ
1۔اگر کوئی شخص گھر سے بھاگ گیا ہو اور اس کا کچھ بھی معلوم نہ ہو کہ کہاں گیا ہے تو باوضو ہو کر سورۃ والضحٰی کو دو ہزار بار پڑھے انشاءاللہ وہ بھاگا ہوا واپس آجائے گا۔ 
2۔ جو کوئی یہ چاہے کہ صُبح و شام اُس کی ہم چشموں میں عزت و منزلت ہوتو وہ سورۃ قدر تین بار پڑھا کریں۔
3۔ جس کسی کو برص یا یرقان کا مرض ہو تو وہ سورۃ مُبینَّہ کو خوب کثرت سے پڑھے انشاءاللہ مرض جان چھوڑ دے گا۔
4۔ جب کسی کو کوئی بھی مشکل پیش آئے تو وہ سورۃ زلزال ستر بار پڑھے انشاءاللہ دور ہو جائے گی۔
5۔ اگر کسی کو کوئی قرض ادا کرنا مشکل ہے یا کوئی درد جگر میں مبتلا ہے یا وہ نظرِ بد سے اپنے آپکو بطانا چاہتا ہے تو سورۃ ولعٰدیٰت کو سات بار پڑھ کر پانی پہ دم کرکے پی لیا کرے۔ انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔
6۔ اگر کسی شخص کو دین کے بارے میں کوئی بات کٹھن لگتی ہو یا دینی پیچیدگی کی وجہ سے دین کو اپنانا مشکل ہو رہا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سورۃ تکاثر کو تی بار پڑھ کے اپنے اوپر دم کرے۔ انشاءاللہ جلد ہی افاقہ ہو گا۔
7۔ اگر دشمن بہت طاقتور ہو اور اس سے چھٹکارا نہ ہوتا ہو یا وہ بہت ہی تعداد میں ہو اور سب کچھ کر لینے کے بعد بھی کوئی چارہ نہ ہوتا ہو تو اپ سورۃ فیل کو ایک ہی نشت میں ایک سو بار پڑھے اور اپنے حق میں دعا کریں۔ انشاءاللہ چند ہی دنوں میں فرق ہوگا۔
8۔ جو کوئی غُربت و محتاجی کا مارا ہوا ہو اور کھانے کو نہ ہو کہ کیا کرے کہ کوئی کام بھی نہیں اور کچھ کما کر لاتا ہے تو اس کو لوگوں کی نظر لگ جاتی ہے تو ایک ہی نشت میں سورۃ قریش کو ستر بار پڑھ کر اپنے پہ دم کرلیں۔ انشاءاللہ کرم ہو جائے گا۔
9۔ اگر یہ شبہ ہو کہ کسی نے آپ پر سحر یا جادو کر دیا ہے تو اس کے واسطے سورۃ الفلق و الناس ایک سو بار پڑھ کر اپنے اقپر دم کرے۔انشاءاللہ جلد ہی افاقہ ہوگا۔
اسماء اعظم تبارک تعالٰٰ سے مدد و استعانت
جس بھی ام اعظم سے آپکا مسئلہ حل ہوتا ہو تو ہم یہ بات آسانی سے سمجھ جاتے ہیں کہ اس شخص کا یہی اسم اعظم ہوگا جو اس کی مشکلات کا حل ہوا یہ بات اس طرح ہے کہ سب حاجات کا سننے والا اور ان کو پایہ تکمیل تک لے جانے والا وہ اللہ ہی ہے وہی کُلُّھُم ہے۔ رزاق وہی ہے باقی بھی وہی ہے حی بھی ہے اور قیوم بھی۔ ثابت بھی ہے قوی بھی ہے وہ ہی سارے جہانوں کا پالنے والا ہے اس کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ وہی ارفع اور رافع ہے۔ وہ چاہے تو دنیا چلے چاہے تو سارا سلسلہ رُک جائے۔ وہی موت و حیات کا مالک ہے۔ ہماری ساری ڈوریں اسی مالک کے ہاتھ میں ہیں۔  قُرآن مجید میں کود ہی ایشاد کرتا ہے کہ تم یہ بات نہیں سمجھتے کہ سات آسمانوں اور زمین میں جتنی بھی میری مخلوق ہے وہ سب میری تسبیح کرتی ہے اور وہ تسبیح جس سے کہ میں ان کو زندہ رکھے ہوئے ہوں۔
سُبحان اللہِ و الحمدُ للہِ رب العالمین اس کے علاوہ اور بھی تسبیحات ہیں جو اللہ تبارک تعالٰی اور حضور اکرم اور آپ کے اصحابہ کرام کے لیے کسی آن حیات سے کم نہیں۔
سُبحان اللہ۔ الحمد للہ۔ لا الہ الا اللہ ۔ اللہ اکبر
سُبحان اللہ و بَحمدہِ سُبحان اللہ العظیم و بحمدہ استغفراللہ
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
ان تسبیحات کے علاوہ اللہ پاک کی ذات کو اور اسماء پاک سے بھی پکارا جا سکتا ہے۔
یا رحمٰن و رحیم، یا قوی، یا حق، یا باقی، یا جلیل، یا باعث، یا کریم، یا ودود، یا علی، یا حفیظ، یا مقیت، یا منتقم، یا اول ، یا آخر، یا ظاہر، یا باطن، یا شہید، جامع، یا ماجد، یا وکیل، یا متین، یا ممیت اور اتنے اسمائ اعظم ہیں کہ جن کے نہ تو اتنا وقت ہے اور نہ اتنی انسانی بساط کہ ان کو زیر قلم کیا جا سکے۔
ان میں سے سارے ہی اللہ پاک کو مخاطب کرنے کے لیے مستعمل ہیں۔ واللہ ایعم بالصواب۔ باقی ائندہ

  

planets and recitation

سیاروں کی  تسبیحات اور دُکھ اور درد کا علاج
Aries & Scorpio بُرج حمل و عقرب
اسم اعظم و موکلات
یا مالکُ یا قدوسُ
پڑھنے کی تعداد 261 روزانہ وقت سورج کے طلوع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد
Taurus & Libra بُرج ثور و میزان
اسم اعظم و موکلات
یا کافیُ یا غنیّ
پڑھنے کی تعداد 1171 روزانہ وقت جب سورج طلوع ہو جائے
Gemini & Virgo بُرج جوزا و سُنبلہ
اسم اعظم و موکلات
یا علیُ یا عظیم
پڑھننے کی تعداد 1131 روزانہ وقت سورج کے طلوع ہونے کے دو گھنٹے بعد
Cancer بُرج سرطان
اسم اعظم و موکلات
یا رحمٰنُ یا رحیم
پڑھنے کی تعداد 556 روزانہ وقت شام مغرب اور عشاء کے درمیان
Leo بُرج اسد
اسم اعظم و موکلات
یا حیُّ یا قیوم
پڑھنے کی تعداد 174 روزانہ وقت جب سورج طلوع ہوجائے
Sagittarius & Pices  بُرج قوس و حوت
اسم اعظم و موکلات
 یا کبیرُ یا متعال
پڑھنے کی تعداد 773 روزانہ وقت شام عشاء کی نماز کے بعد
Capricorn & Aquarius بُرج جدی و دلو
اسم اعظم و موکلات
یَا فَتَّاحُ یا رزاقُ
پڑھنے کی تعداد 797 روزانہ وقت دوپہر ظہر سے پہلے یا بعد میں پڑھ سکتے ہیں۔
نوٹ:- ایک ضروری بات جب بھی کوئی اسم اعطم پڑھا جاتا ہے تو پہلے لفظ کو پیش کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ اس پہ پیش لازمی ہوتی ہے یعنی یا کبیرو یا رحمانو اسی طرح سے یا کافیو  کسی بھی اسم کو پڑھنا ہو تو کپڑے پاک صاف ہو اور قاری با وضو ہو۔
پڑھنے والے کے رزق، علم، دشمن سے بچاو، شادی کے مسائل، اگر کسی سے کوئی ناچاقی ہے یعنی منجملہ تمام باتوں کو احاطہ کیے ہوئے ہے۔جو معاملہ بھی آپ کے دل و دماغ میں ہے تو اُن تمام مسائل کا حل ان اسماء مبارکہ کیی مدد سے اپ حاصل کر سکتے ہیں۔