Thursday 26 May 2016

Ishq Ameen

امین عشقِ
یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجیے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
جب مرید کا تعلق، رشتہ اور نسبت مضبوطی کو تھام لے تو عشق کی منزل کا آغاز ہوتا ہے مگر یہ آغاز ابھی بلندی کو نہیں چھوتا۔ ایسی حالت میں مرید کی باطنی حالت اس کے برشد کے بغیر نہیں گزرتی۔ وہ آہستہ آہستہ اپنے وجود میں ماہی بے آب ہونے لتا ہے۔ عشق کہنا اور کرنا تو شاید آسان ہو مگر اس کو نبھانا بہت مشکل ہے بلکہ اپنے آپکو آگ میں جلانے کے مترادف ہے۔ عشق، عاشق اور معشوق ایک ہی مادے پر ہیں۔ عاشق اپنے محبوب کی دید کے لیے ہر چیز قربان کر دیتا ہے۔
ایک اور قصہ محبت بھی ہے  جس کے لیے محبوب کی ضرورت ہوتی بھی اور نہ ہونا کوئی لازم و ملزوم نہیں۔ عشق کے لیے جب تک عاشق سامنے  نہ ہو اس وقت تک عشق ثابت نہیں ہوتا۔
عشق کی عین سے عیاں، عرض، عقب ش سے شق اور ق سے قل یعنی کہہ دو مراد لیا جاتا ہے۔ ق سے مراد قرار بھی ہے جو کہ عاشق کے دل میں کسی جگہ بھی وجود نہیں پکڑتا۔ عاشق تو بس دیوانہ وار اپنےاس معشوق کی دید میں بھسم ہوا چلا جاتا ہے۔ ہر شے میں وہ اپنے پیر جاناں کو ہی ڈھونڈتا ہے اس کی تلاش، نظر اور پہنچ کچھ بھی نہیں کہ وہ اس سے کوئی اور چیز دیکھے اور وہ مجبور لاچار کیا کرے غریب کس کو اپنا حال سنائے اور کون سنے گا اس کا اس کا یہ حال
کس کو سنائے حال ِ دل کوئی غمِ آشنا نہیں
ایدا دیا ہے درد دل جس کی کوئی دوا نہیں
اپنے یار کا دلدار کا غمخار کا چہرہ تکنا س کے ہر مرض کی دوا ہے۔ وہ خود میں تو کچھ نہیں ہوتا بس اپنا یار ہی بن جاتا ہے۔ جب کوئی غمِ آشنا نہیں ملتا تو وہ ہم کلامی پہ اُتر آتا ہے اور اس کی یہ کیفیت اسے ہر بات سے بیگانہ کر دیتی ہے۔دیوانگی اس کے دماغ میں ڈیرے ڈال لیتی ہے۔
اکثر یہ بات میں مشاہدے میں آئی ہے کہ لوگ جنگل کا رُخ ہی کیوں کرتے ہیں اس لیے کہ یاد الہٰی میں خوب وقت بسر کر سکیں۔ اپنے خدا و یاد کرنے کے علاوہ وہ محبتِ رسولﷺ اور دیدارِیار بھی کرسکیں۔
عاشق کی نشانی میں سے ہے کہ وہ ظاہر میں تو خاموش ہوتا ہے مگر باطن میں ایک طوفان لیے ہوتا ہے۔ مگر اس کی باطنی کیفیت اس کے ظاہر سے کچھ جدا نہیں ہوتی۔ عاشق کو کہیں بھی اور جانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنی ہی جگہ پہ بیٹھ کر اپنے رہبر و راہنما کا دیدار کر سکتا ہے۔ ایک ہی جیسی طبیعتوں کے دو الگ کبھی الگ نہیں ہوتے۔ یہ دنیا کی نظر میں اایسے ہوسکتے ہیں مگر ان کی باطنی کیفیات ایک ہی جیسی ہوتیں ہیں۔
حضرت عالی شاہ محمد امین شاہ صاحب علیہ الرحمۃ نے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں جانی کہ ان کے پاس وقت اور رقم کتنی ہے بس آن کی آن میں اپنے پیروموشد کے مزار اقدس کی تعمیر میں ہمہ تن گوش ہو گئے۔ عشق مال نہیں دیکھتا عشق کہو تو کچھ بھی نہیں دیکھتا اور نا ہی جاننے کی کوششش کرتا ہے۔یہ نتیجوں سے بے خبر ہوتا ہے۔نتیجوں سے تو دنیا دار با خبر ہوتے ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہوجائے میں اپنے پیر کے سلسلہ کی اشاعت کے لیے رقم کس طرح اکٹھی کر پاو گا۔
عاشق کی نشانی ایک یہ بھی ہے کہ وہ یہ نہیں دیکھتا کہ اس کے پاس کیا ہے کیا تھا اور کیا رہے گا وہ ان تمام باتوں سے بے خبر اپنے مقصد کی تکمیل میں سر پھینک کر لگا رہتا ہے۔ وہ دنیا و مافیہا کی کوئی پرواہ نہیں کرتا بس اپنے مرشد کی تصویر کو ہی سامنے رکھ کر اپنی عبادت کو اس کا محور بنا لیتا ہے۔ عاشق کو تو بس عاشق کی اک نظر چاہیے یہی عاشقوں کا زیور ہے سنگھار ہے زیبائش ہے زندگی ہے اور بقائے دوام ہے۔  حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰٰعنہ کا عشقِ محمدﷺ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اسی طرح لیلٰی مجنوں کی لازوال محبت میں بھی کوئی شک نہیں۔ ہیررانجھا، سسی پنوں اور شیریں فرہاد کی داسناے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔عاشق اپنے معشوق کی ناراضگی اور بے رُخی سے ڈرتا ہے۔معشوق کے در سے کچھ ملے یا نہ ملے مگر وہ اسی ہونے اور کچھ نہ ہونے میں خوش ہوتا ہے۔ہلکی سی جدائی اس پہ بہت گراں گزرتی ہے۔ وہ تو بس اپنے محبوب کی توجہ چاہتا ہے اور اس کا اصل مستحق یہ شیدائی کبھی بھی اپنے مرشد عالی کے تصور سے الگ نہیں ہوتا۔
ہم اگر فلاح، سلامتی اور سر بلندی کو ڈھونڈے تو وہ ہمیں اسی در سے ملتی ہیں۔ عاشق کی رمز کو کوئی کوئی سمجھ سکتا ہے کیونکہ ان لوگوں کے اطوار    حکمت و دانائی سے خالی نہیں ہوتے اس لیے بڑے جگرے اور دل گردے والا ہی ان کی باتوں کو جان سکتا ہے۔ایک ہی پیر کے دوسرے مرید اس عاشق نامدار کو ذرا کچھ شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ وہ اس لیے کہ وہ اس کے عمل میں جو پختگی پائی جاتی ہے اس کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں مگر وہ عاشق اپنے پیرومرشد کی محبت میں جلا ہوا ہوتا ہے لہٰذا وہ کس طرح ان سے میل کھا سکتا ہے۔
عاشق کے دل سے نکلنے والی ہر بات انمول ہوتی ہے۔ وہ عشق میں ڈؤبی ہوئی جو ہوتی ہے پیر کی غیر خاضری لوگوں کو وہی لُطف دیتی ہے جو پیر کی مصاحبت میں تھا۔ اسی عشق کی جلتی ہوئی آگ کی بدولت اس کے دل میں اتنی قوت بھر جاتی ہے کہ وہ ایک ہی چھلانگ میں ساری منزلیں طے کر لیتا ہے اور کسی کو خبر بھی نہیں ہو پاتی۔
عاشق دا کم رونا دھونا بن روون نہیں منظوری
دل رووے بھانویں اکھیاں روون وچہ عشق دے رون ضروری
اپنے محبوب کے سامنے حاضر ہونا ایک لازمی جزو ہےاگر ان دیوانوں کو یہ بات میسر نہیں تو ان کی زندگی آگے جا کر بھی عذاب ہی ہے۔ ان کو تو بس اپنے یار کی دید ہی درکار ہوتی ہے ان کے  لیے تو شاعر کہتا ہے
تیرا چلمنوں میں چھپنا اور چھپ کے جھانک لینا
یہ     تیرا   مذاق  ٹھہرا  میری  جان  پہ  بنی  ہے
ایسے عاشق کے لیے پیر کا مقام،علم اور عبادت امنت ہوتیں ہیں جو وہ بہت سنبھال کر رکھتا ہے۔ وہ دنیا والوں کو دکھانا چاہتا ہے کہ اس کی نظر میں مقام پیر و مرشد کیا ہے مگر دوسری طرف اس کا پیر یہ بات جانتے ہوئے کہ اس کا عاشق کیا تمنا لیے ہوئے ہے اس کی اسی اندر کی آگ کو اور بڑھاتا ہے۔عاشق کے پاس اپنے مرشد کے فیض کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا۔
بے سرو سامانیم ناظم علی
نسبت خواجہ مہاراجہ دامانِ من
عاشق کا ایک ہی دُکھ ہے کہ میں رہتی دنیا میں اپنے پیر عالی کے عشق میں کامیاب نہ ہوسکا اور اس کو نبھا نہ سکا جس طرح کے حق تھا اس کے باوجود کہ وہ اس کام سے متصل ہوتا ہے پھر بھی ایک ہی تانگ اسے اس جہان فانی سے لے جاتی ہے اور وہ اپنے پیچھے کئی اور لوگ چھوڑ جاتا ہےجو اسی کوشش میں کے اپنے بڑے کی لاٹ کو جلائے رکھے۔
 عاشق کی دنیا اپنی ہوتی ہے۔ وہ کسی سے بھی میل نہیں کھاتا۔ وہ سب کو ایک عام سی زندگی گزارتے ہوئے نظر آتا ہے مگر اس کی زندگی رازو نیاز سے بھرپور ہوتی ہے اس بات کا عام بندہ احاطہ نہیں کر سکتا۔ اپنے مُرشد عالی کے بغیر وہ یہ بے کلی کی اور بے چینی کی زندگی کانٹوں پہ بسر کرتا ہے۔
بقول شاعرۤ: بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ
آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جاناناں
یہ عاشق لوگ جتنی اپنے محبوب کی قدر کرتے ہیں اتنا ہی ان کا عشق اُتم طریق پہ پرعان چڑتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پیر کا منظور نظر سارے جہان کا منظور نظر ہوتا ہے۔اپنے پیر عالی مکرم کے در اقدس سے جو تجلیاں مریدین لے کر اُٹھتے ہیں وہ کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتیں بلکہ مرید کی حالت کے عین مطابق ایک نہ ایک دن رنگ ضرور لاتیں ہیں۔
عشق اور غربت چھپائے نہیں چھپتے۔ یہ دونوں انسان کے حال و مقام سے ظاہر ہوجاتے ہیں۔ اعلٰحضرت شاہ محمد امین شاہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب تم ہمارے دنیا سے گزر جانے کے بعد ہماری قبر پر آو گے تو ہم تمہارا انتظار نہیں بلکہ تمہیں اتا دییکھے  گےیہ ایک راز کی بات ہے جو ابھی سمجھ میں آنی ممکن نہیں۔
پیر اصل میں مرید کو جب دائمی نظر سے دیکھتا ہے تو مرید سب حالتوں سے فارغ البال ہوجاتا ہے مگر یہ کوئی منفی بات نہیں بلکہ مرید کو ایک اضافی حالت حاصل ہوتی ہے۔ عشق میں نظارہ لازم و ملزوم ہے بغیر اس نعمت کے عاشق مارا مارا پھرتا ہے اللہ نے بھی تو آپ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے پاس بلا کر ہی عشق کی نظر سے دیکھا ہے۔
ظاہری آنکھ سے اپنے پیر کو تکنا کسی عبادت سے کم نہیں، تصور کے ذیعے اپنے پی ومرشد کا رخ انور دیکھنا اور حالتِ ظاہری میں دیکھنا بہت بڑا فرق ہے۔ کبھی بھی کوئی  عاشق اپنے معشوق کے پرے نہیں ہوتا جس طرح مٹی درخت کے بغیر نہیں یا جس گلاب کے ساتھ کانٹے نہیں تو وہ پھول نہیں کہلایا جا سکتا۔ عاشق اپنی ہی آگ میں جلا ہوا ہوتا ہے تو نہیں جلا وہ کس طرح عاشقی کی حد کو چھو سکتا ہے۔
عارفوں اور مشتاقین کے نزدیک فاصلہ اور غائبانہ حالت کی کوئی اہمیت نہیں وہ ان سب باتوں سے عاری ہوتا ہے۔پیر کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی وہ اپنے پیر سے یونہی مخاطب  ہوتا ہے جس طرح کہ وہ اس اکے حاضر میں ہوتا تھا۔ اپنے معشوق کے متلاشی یہ لوگ ہر وقت اسی کی ملاقات میں رہتے ہیں کبھی سرکار تو کبھی حضور کہہ کر مخاطب ہوتے ہیں اکیلے میں رو رو کر فریادیں لگاتے ہیں تو کبھی جنگل بیلوں میں جا کر ان کی یاد میں ہمہ تن گوش ہو جاتے ہیں کون جانے یہ کب کہاں اور کس حالت میں ہوں۔
کدی آ وے ماہی گل لگ وے
تیری دید غریباں دا حج وے
 قبر پیر سے نکنے والی ہر شعاع اسی عاشق کا حصہ ہوتی ہے اور وہی اس کو سمجھتا ہے۔ یا پھر اس کو خواب میں آنکے بتایا جاتا ہے یا تصور میں آنکے بتا یا جاتا ہے کہ معاملے کو کس طرح نبھایا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب۔۔۔۔ ریحان بشیر قادری علائی شکوری ؒ


Toba By Silsila

 سوال: اگر توبہ کا دروازہ بند ہوجاتا تو کیا ہوتا؟
کچھ اہم نکات
لوگوں کی رائے1۔
معافی مانگنا ہمارا حق 2۔
پیچیدگی زندگی و اختیار3۔
لوگوں کے ذاتی مسائل4۔
حقیر مت جانو5۔
ہمارا گُمان6۔
توبہ کی اہمیت7۔
توبہ کس کو ملے گی8۔
جواب: جب مختلف لوگوں کی رائے لی گئی کہ ان کا اس سوال پہ کیا نقطہ نظر ہے تو ہر ایک نے اپنی صلاحیت اور فہم وفراست کے عین پیش نظر طبع آزمائی کی۔
ان سب محترم حضرات کے جوابات ملاحظہ خدمت ہیں۔1
محمد علی، ایم۔اے انگلش
تو انسان برائی سے نیکی کی طرف نہ آتا۔ پھر کوئی انسان نیک نہ ہوتا۔
 محمداحسن، بی ایس ٹیک گلوبل یونیورسٹی
اللہ کی ذات بہت رحیم ہے جو ہمارے ہزاروں گناہوں کے بعد بھی توبہ کا دروازہ کھولتی ہےیہ بھی اُمت محمدیہ ﷺ کے لیے ایک تخفہ ہے۔
معصومہ نثار،ڈی فامسٹ
تو بہ سے ہر ایک کواُمید ضرور ہوتی ہے کہ اسے اس کے گناہوں کی معافی مل جائے ، محمد احمر۔عمر فاروق، ڈی اے ای الیکٹریکل
اگر توبہ کا دروازہ کھلا نہ ہوتا تو جنت کا وجود بھی نہ ہوتاکیونکہ انسان غلطیوں کا پتلا ہوتا ہے، غلطیوں سے باز نہیں آتا۔یہ اللہ کا شکر ہے، رحم ہے اور انعام ہے ہم پہ کہ اللہ نے ہمارے لیے توبہ رکھی۔
محمد اسرار جنجوعہ،ایم کام
محمد اویس قادری،شکوری ،امینیؒ
اگر توبہ کا دروازہ بند ہونا ہوتا تو ہمیں کبھی بھی رحمان اور رحیم جیسے الفاظ کا پتا نہ چلتا کہ وہ ذآت با برکات کتنی رحیم و کریم و غفور ہے۔وہ کس قدر مہربان ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے اللہ نے مقام معراج پہ وعدہ کیا کہ اگر آپﷺ کی اُمت بہت گناہوں کے باوجود مجھ سے توبہ کرے گی تو وہ مجھے معاف کرنے والا ہی پائے گے کیونکہ میری رحمت میرے غضب پہ حاوی ہے۔
محمد تیمور، بی ایس ٹیک، الیکٹریکل
 میرے خیال  سے اگر توبہ کا دروازہ نہ ہوتا تو اللہ تعالٰی شاید انسان کو نہ بناتا یعنی کوئی ریزن نہ ہوتی۔ اللہ پاک کا شکر ہے۔
عابد سجاد،ایم اے پولیٹیکل سائنس
توبہ کا دروازہ تب بند ہوگا جب سورج مغرب سے نکلے گا۔
محمد زعیم ضیاء، سول سیکریٹریٹ
اللہ تعالٰی اگر توبہ کا دروازہ بند کر لیتا تو انسان کی فطرت میں سے گناہ کو بھی مٹا دیتا کیونکہ گناہ ہے تو توبہ بھی ہے اور اللہ سےمعافی مانگنے کا یہی جواز ہے۔
رضوان احمد، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ
اللہ پاک کسی کو معاف نہ کرتے۔
محمد عمیر، سٹی اینڈ گلڈز دپلومہ
اگر توبہ کا دروازہ نہ ہوتا تو گناہوں کی بخشش کس طرح ہوتی۔
محمد عقیل ماجد، الیکٹریکل انجینیئر
اگر توبہ کا دروازہ نہ ہوتا تو یہ نظریہ ہوتا کہ ہم خود کو گناہوں سے بچانے کی کوشش کرتے لیکن ایک ایسا وقت آجانا تھا کہ انسان کوخود یہ اندازہ ہو جانا تھا کہ اب وہ بہت گماہگار ہو چکا ہےاور اس کی بخشش بہت مشکل ہے۔دوسری طرف اگر یہی سوچ کر گناہ کرتے جاو کہ میں بعد میں توبہ کرلونگا تو یہ سب سے بڑا گناہ ہے جو ناقابل معافی   بھی ہے۔ توبہ اس لیے ہے کہ اگر آپ سے نادانی کی عمر میں گناہ سرزد ہو گیا ہےتو سمجھداری آنے پر اس سے توبہ کر لی جائے اور باقی کی زندگی سمجھداری سے گزاری جائے۔
مائدہ بٹ، ایم اے اسلامک سٹڈیز
توبہ اللہ کے بندوں پہ ایک بھت ہی بڑا احسان ہے اور یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
محمد سلیمان قادری،شکوری، امینیؒ ڈپلومہ سول انجینیئر
مجھے تو ایک ہی بات پتا ہے کہ آقا کا کرم ہے تو بات بنی ہوئی ہے۔
محمد عامر، ایم ایس سی کیمسٹری، ایم بی اے مارکیٹنگ
تو سب اپنی خودی میں ہی گم ہوتے اور قیامت سا منظر ہوتا۔
محمد ثوبان قادری،شکوری امینیؒ
انسان اپنی روزمرہ زندگی میں غلطیاں اور گناہ کرتا رہتا ہے جب کہ اللہ تعالٰی ستار العیوب ہے۔
ان اللہ یغفر الذنوب جمیعا 0
بے شک اللہ تمام گناہوں کو معاف کرنے والا ہے۔
مگر اس میں شرک اور توہین رسالت ﷺ جیسے گناہ کبیرہ اس میں نہ تو شامل ہیں اور نہ ان کی اللہ کے ہاں کوئی معافی ہے۔ ہاں البتہ یہ ضرور ہے کہ شاید گناہِ صغیرہ کو معاف کر دیا جائے پر اس کی کوئی پکی گارنٹی نہیں۔ زنا، جوا اور شراب نوشی جیسی برائیاں ناقابل معافی ہیں۔ اللہ تعالٰی کی ذات بہت ہی رحیم و کریم ہے وہ لجپال ذآت کب یہ چاہے گی کہ اس کی مخلوق دوزخ رسید ہو اس نے اسی مقصد کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں کو معبوث کیا کہ انسانیت اچھے راستے کو اختیار کرے اس کی فرمانبردار ہو۔ اسی لیے تو اس نے توبہ کے دروازے کو کھلا رکھا ہوا ہے جو چاہے جب چاہے اس مضبوط دروازے پہ آنکر اس سے سچی معافی کا طلبگار ہو۔ ہمارے ہاں اکثر لوگ جوانی میں تائب نہیں ہوتے مگر بڑھاپے میں پہنچ کر گناہوں سے توبہ کا راستہ آختیار کرتے ہیں۔ اس عمر میں بھی اللہ نے ہی ان کے گناہوں کو معاف کرنا ہوتا ہے یہ اللہ کا چاہنا ہے  وہ مالک و ملک ہے بادشاہ ہے وہ کسی کے سہارے نہیں ہے ہم اس کے سہارے پہ ہیں۔ وہ ہماری توبہ قبول نہ کرنا چاہے تو نہ کرے ہم اس سلسلے میں بے بس ہیں۔
سب سے افضل عمل لا الہ الا اللہ اور بہتترین دعا استغفرواللہ ہے۔ (حدیث نبویﷺ)

2۔ ان تمام عالی قدر حضرات کے جوابات کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہم سب ہی معافی کے حقدار ہیں۔ یعنی معافی مانگنا ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے اللہ سے اُٹھتے بیٹھتے سوتے سے پہلے جب جاگ جائے تو اس وقت بھی توبہ ہی طلب کرتے رہے۔ یہ عمل ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ وہ ہمارا رب ہےاور ایک وقت خاص پہ اس سے ہماری ملاقات اٹل ہے یعنی یہ کہ ہم نے اسی سے جا  کر ملنا ہے۔ یہ بہترین رجوع الی اللہ  ہے۔اللہ تبارک تعالٰی بندے کی توبہ سے خوش ہوتا ہے یہ بات احادث نبویﷺ سے بھی ثابت ہے۔
3۔ہم لوگوں نے اپنی زندگیوں کو خود ہی پیچیدہ بنا رکھا ہے جس طرح کہ ہمیں ہمارے اسلاف نے زندگی گزارنے کا طریقہ دیا ہے وہ بہت آسان اور سادہ تر ہے۔ یہ طریقہ شریعت محمدیﷺ سے ثابت ہے۔ آپ سرکار مدینہ،تاجدار انبیاء ،سرور سینہ احمد مجتبٰی محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ و اصحابہ وسلم نے ازل سے لیکر ابد تک کا زمانہ نہ صرف کہ بتا دیا ہے بلکہ اس کا عملی نمونہ بھی پیش کیا ہے جس کو آپ ﷺ کی سُنت مبارک کہا جاتا ہے۔
بات تو  ہےہمارے اپنے اختیا ر کی کہ اب ہم کس کو اہنا لے اور کونسی خلاف شرع بات کو چھوڑ دیں۔ تَابَ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی پشیمان ہونا، پیچھے ہٹنا اور چھوڑنے کے ہیں۔
4۔جدید زمانےکے لوگ اپنی اپنی ضرورتوں میں پھنسے ہوئے لوگ ہیں ہر کوئی کسی نہ کسی بات میں الجھا ہوا ہی نظر آئے گا۔ کسی کو گھریلو مسائل ہیں تو  کوئی روزگار کی طرف سے تنگ ہے تو کوئی معاشرتی انتشار کا شکار ہے یعنی بری سوسائٹی میں کود کر اپنا بیڑا ڈوب رہا ہے۔ کسی کی بیوی اسے ٹائم نہیں دے رہی تو وہ کسی اور کی زُلفوں کے پیچھے ہے وہ بھی اپنی دلیل میں سچا ہے۔ اب اپ اس کے لیے بیوی تو بن نہیں سکتے یا اس کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکتے وہ یا تو کسی کے پیچھے پڑے گا یا کسی اور طریقے کو جائز قرار دے گا یہ سب سے بڑا شیطانی حربہ ہے۔اس قسم کے لوگ توبہ بھی کرنے ہیں اور مجبور زندگی بھی نبھاتے ہیں جبکہ ان کو ان کا حق نہ ملتا ہو تو اس طرح کے لوگ اکثر تذبذب کا شکار ہو کر کوئی بڑا گناہ کر بیٹھتے ہیں اور پھر احساس جرم ہونے پہ تائب ہوجاتے ہیں ایسے مردوں کی صف میں خواتین کا بھی یہی حال ہے کہ شوہر توجہ نہیں دے رہا اور وہ کسی اور کی بن جانا پسند کرتی ہیں۔ زیادہ آتنک عورتوں کا پھییلایا ہوا ہے۔ شادی شدہ عورتیں اکثر زیادہ وقت اپنے بچون کو دیتی ہیں اور جس سے انہوں نے اپنا وقت نبھاے کے لیے شادی کی ہوتی ہے اس پہ ان کا کم وقت صرف ہوتا ہے جو بہت گناونا خیز ثابت ہوتا ہے۔ یہ ہمارے رویے ہی ہمیں گناہوں کی طرف لے جاتے ہیں اور بعد میں ہم یہ کہتے ہیں جی وہ ہماری قسمت میں تھا ہی نہیں۔ یہ باتیں ہماری اپنی ہی گھڑی ہوئیں ہیں ۔ میں اس بات کا بھی انکاری نہیں کہ اللہ کی ذات نے جو ہماری قسمت و تقدیر میں جو لکھ دیا ہے وہ ہو کر ہی رہے گا مگر یہ رویے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نوکری پیشہ لوگ بھی اسی طرح بہت تنگ ہوتے ہیں ہر افسر یہ چاہتا ہے کہ میں نے جو لفظ منہ سے نکال دیا ہے اب وہ حرف آخر کی طرح پورا کیا جائے دیکھے جس کو آپ یہ کام سونپ رہے ہیں وہ انسان ہے آپ کی طرح۔ بہت سی خواہشوں کا مالک ہے اور پریشانیاں بھی ہیں اس کے دامن میں۔ اس طرح تو نہیں کہ وہ کوئی بے اولاد ہے یا اس کا کوئی آگے پیچھے نہیں وہ بھی آپ ہی کی طرح حقوق رکھتا ہے۔
زندگیوں کو گزارنے کے لیے صرف ایک یہ مال و دولت اکھٹی کرنا ہی مقصد حیات نہیں ہے کہ اب دنیا میں آ ہی گئے ہیں تو مال اکھٹا نہیں کیا تو بے وقوف کہلائیں گے۔ جب بھی کسی مردہ آدمی کو دفنانے کا وقت ہوتا ہے تو ہر کوئی اسے اس کے نام سے نہیں پکارتا کہ چلو ریحان بشیر کو لے چلو بلکہ میت کو نیلا دیا ہے اچھا اب میت کی قبر تیار ہے جنازہ اتنے بجے ہے اور اس کی رسم قل اتنے بجے ہے۔ یہ ہمارے آباواجدا نے ہمیں جو یہ مال و دولت کی تربیت کر دی ہے اس نے ہمیں توبہ کے دروازے سے بہت دور کردیا ہے۔ ہم یہ بھول گئے ہیں کہ ایک اللہ بھی ہے بس اسی انتظار میں کہ کبھی تو یہ فریج میرا ہوگا میں یہ عالی شان بنگلے کا مالک ہونگا اور پتا نہیں کیا کیا خواب سجانا ہماری فطرت کا حصۃ بنتا جارہا ہے۔ انہی باتوں نے ہمیں برباد کر دیا ہے اور ہمیں حضور عالی مرتبتﷺ جیسے نبی کی بات سننا بھی گوارا نہیں جو بلکہ ذرا آپ سرکار عالیﷺ کی پیروی کرتا نظر اجائیں تو تم سارے دیناپرست اس کو شک کی نظروں سے بھانپنا شروع ہوجاتے ہو۔
5۔جن کے بارے میں تم سے قبر میں سوال ہونے ہیں ان کی شریعت ﷺ کو تم فرسودہ اور کنزرویٹو کہتے ہو اوہو خدایا مت بدل ایسے لوگوں کی حالت، جن رسول کی رسالت کو تمام انبیاء علیھم السلام نے لبیک کہا اور جن کے دین کی خاطر وہ لوگوں کے ظلم کا شکار بھی ہوئےکیا حضرت ابراہیم کو آگ میں نہ ڈالا گیا، کیا حضرت موسٰی علیہ اسلام نے کم مشکلوں کا سامنا کیا، حضرت ایوب نے بہت سال بیماری میں ہی گزار دیے،حضرت یونس کو مچھلی کے پیٹ میں ڈال دیا گیا،لوگوں نے انبیاء کو ناحق قتل کر ڈالا جو معصوم لوگ ہی ہوتے ہیں یہ سب کچھ اس نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کی اشاعت دین کے لیے کیا گیا، جنہوں نے آنکر اپنے دین کو مکمل کرنا تھا۔ نہ صرف کہ بات یہی تک ہے بلکہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور رفقاء کرام نے کربلہ میں ایک ایسی مثال قائم کر دی جسے کوئی بھی مذہب فروگذاشت نہیں کرےگا۔
6۔جس کسی نے یہ سوچ رکھی کہ ہم تو مسلمان ہیں خدا ہمارا کیا کرے گا ہم تو شاید اپنے نبی آخر الزماںﷺ کی بدولت بخش ہی دیے جائے گے تو اس طرح کی تسلیاں اور اُمیدیں اور بغیر کسی عمل کے تو مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے کہ کوئی اچھا رزلٹ نکلے باقی اللہ پھر بھی بہت رحیم ہے۔ اللہ نے ان تمام باتوں کے باوجود بہت سی باتوں پہ اپنے بندوں کو بخشنے کے سامان کر رکھے ہیں وہی کُلُّھُم ہے۔
۔ جس کسی نے قبر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان لیا وہ بخشش کا حقدار ہوگا۔ سُبحان اللہ و بحمدہ و لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر۔
ہماری اپنی کوتاہیاں اور نا آشنایاں ہی ہمارے زوال کا سبب ہوتی ہیں۔ ہم کوئی بھاری بھرکم نقصان کو دیکھ کر ہی انی ڈگر کو سیدھا کرتے ہیں۔ ہم کسی دوسرے کے انجام کو دیکھ کے نہیں سیکھتے بلکہ اپنے ساتھ ہی تجربہ کر کے جان پاتے ہیں۔
7۔اب اس طرف آتے ہیں کہ احادیث نبویﷺ کی نظر میں توبہ کیا ہے اور اس کی اہمیت کیا ہے وغیرھم۔
اللہ توبہ  قبول کرتا ہے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب بندہ اقرار کرتا ہےاپنے گناہ کااور پھر توبہ کرتا ہےتو اللہ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔(مسلم،مشکوٰۃ شریف)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے آپﷺ نے فرمایاکہ جو شخص توبہ کرے آفتاب کے مغرب سے نکلنے سے پہلے تو اس کی توبہ قبول کی جاتی ہے۔ (مسلم،بخاری)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ایک بندہ نے گناہ کیا اور پھر کہاکہ اے پروردگار میں نے گناہ کیا ہے،تو اس کو معاف کردے۔یہ سن کر خدا فرشتوں سے کہتا ہےکہ کیا میرا یہ بندہ اس بات سے واقف ہے کہ اس کاایک پروردگارہے جو گناہوں کو بخشتا ہے اور جب جی چاہےاور گناہوں پر پکڑتا ہے جب اس کا جی چاہے، پس بخش دیا میں نے اس بندے کے گناہوں کو ، پھر باز رہا بندہ کچھ دن اپنے گناہوں سےیعنی جتنے دن اللہ نے چاہا،اس کے بعد پھر گناہ کیا اور پھر کہا اپنے پروردگار سے کہ اے میرے اللہ میں نے گناہ کیا ہےتو اس کو معاف کردے،پس خدا تعالٰی نے کہا فرشتوں سے کہ کیامیرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا پروردگار ہےجو گناہوںکو بخشتا ہے،اور پکڑتا ہے گناہوں پر،پس بخش دیا میں نے اس کو،پھر بندہ گناہوں سے باز رہتا ہے جب تک خدا چاہے،اور اس کے بعد پھر گناہ کرتا ہےاور کہتا ہے اے میرے رب میں نے ایک اور گناہ کرلیا ہےتو اس کو بخش دے۔پس اللہ تعالٰی اپنے اس بندے کو بخش دیتا ہے۔ اور وہی بات دہراتا ہے کہ کیا اس بندے کو معلوم ہے کہ اس کا ایک پروردگار ہے جو گناہوں کو بخشتا اور ان پہ اس کی گرفت کرتا ہے وہ جو چاہے کرے۔ (مسلم،مشکوٰۃ شریف)
حضرت جندُب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص نے یہ کہا کہ قسم ہے خدا کی کہ فلاں شخص کو خدا  نہیں بخشے گا اور خدا نے کہا کہ کون ہے جو مجھ پہ قسم کھا کر کہتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا،پس میں نے بخش دیا فلاں شخص کو اور ضائع کیا تیرے عمل کو۔(مسلم، مشکوٰۃ شریف)
 8۔جس نے یہ بات جان لی کہ اللہ ہی اس کا رب ہے اور وہی ہے جو اس کے گناہ بخشے گا اورا س فرد نے اپنے تمام کاموں کی اُمید صرف اسی سے لگائی رکھی تو اس کا واحد رب اس کو اس جگہ سے رزق دے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ جاتا ہو۔ اس کی بخشش کا واحد وہی سہارا ہےاور اللہ کو اس کی بخشش پر پوری قدرت ہے اور بے شک ایسا ہے بھی تو اسے نیک لوگوں کی فہرست میں شامل کرلیا جاتا ہے۔
بندہ کی عبادت اور معصیت یعنی گناہ کرنے سے خدا کی خدائی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم زندوں کو اسی لیے تو حکم دیا گیا کہ ہم اپنے مرحومین کے لیے استغفار کیا کریں جو ان کے لیے بہترین ہدیہ ہے۔ اگر استغفار ایک ہی بار ہوتا تو پھر مرحومین تو اس کے حقدار ہی نہ ہوئے کیونکہ وہ تو اپنا انجام دیکھ چکے ہیں اب ان کو کیا ضرورت ہے مگر نہیں یہاں اللہ کی کرم نوازی دیکھے کہ کتنی غفورالرحیم ذات ہے جو یہ نہیں چاہتا کہ ہم امتی تو سرکار ﷺکے ہوں اور مغفرت کے طالب نہ ہوں اس نے یہ سلسلہ مرنے کے بعد تک بھی رکھا ہے۔
سُبحان ربی العلٰی ولحمدُ للہ رب العالمین بوسیلہ رحمۃ العالمین صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ و بارک وسلم علیھم اجمعین برحمتک یا ارحم الرحمین۔
واللہ اعلم بالصواب
ریحان بشیرقادری علائی شکوریؒ