Wednesday, 7 September 2016

غم اور اس کا علاج

با فیضان زیرِ نگاہِ پیر و مُرشد اعلٰحضرت شاہ محمد امین شاہ صاحبؒ دامت برکاتہم مد ظلہ قادریؒ علائیؒ شکوریؒ چشتیؒ منعمیؒ
قُرآنی سورتوں سے استفادہ
1۔اگر کوئی شخص گھر سے بھاگ گیا ہو اور اس کا کچھ بھی معلوم نہ ہو کہ کہاں گیا ہے تو باوضو ہو کر سورۃ والضحٰی کو دو ہزار بار پڑھے انشاءاللہ وہ بھاگا ہوا واپس آجائے گا۔ 
2۔ جو کوئی یہ چاہے کہ صُبح و شام اُس کی ہم چشموں میں عزت و منزلت ہوتو وہ سورۃ قدر تین بار پڑھا کریں۔
3۔ جس کسی کو برص یا یرقان کا مرض ہو تو وہ سورۃ مُبینَّہ کو خوب کثرت سے پڑھے انشاءاللہ مرض جان چھوڑ دے گا۔
4۔ جب کسی کو کوئی بھی مشکل پیش آئے تو وہ سورۃ زلزال ستر بار پڑھے انشاءاللہ دور ہو جائے گی۔
5۔ اگر کسی کو کوئی قرض ادا کرنا مشکل ہے یا کوئی درد جگر میں مبتلا ہے یا وہ نظرِ بد سے اپنے آپکو بطانا چاہتا ہے تو سورۃ ولعٰدیٰت کو سات بار پڑھ کر پانی پہ دم کرکے پی لیا کرے۔ انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔
6۔ اگر کسی شخص کو دین کے بارے میں کوئی بات کٹھن لگتی ہو یا دینی پیچیدگی کی وجہ سے دین کو اپنانا مشکل ہو رہا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سورۃ تکاثر کو تی بار پڑھ کے اپنے اوپر دم کرے۔ انشاءاللہ جلد ہی افاقہ ہو گا۔
7۔ اگر دشمن بہت طاقتور ہو اور اس سے چھٹکارا نہ ہوتا ہو یا وہ بہت ہی تعداد میں ہو اور سب کچھ کر لینے کے بعد بھی کوئی چارہ نہ ہوتا ہو تو اپ سورۃ فیل کو ایک ہی نشت میں ایک سو بار پڑھے اور اپنے حق میں دعا کریں۔ انشاءاللہ چند ہی دنوں میں فرق ہوگا۔
8۔ جو کوئی غُربت و محتاجی کا مارا ہوا ہو اور کھانے کو نہ ہو کہ کیا کرے کہ کوئی کام بھی نہیں اور کچھ کما کر لاتا ہے تو اس کو لوگوں کی نظر لگ جاتی ہے تو ایک ہی نشت میں سورۃ قریش کو ستر بار پڑھ کر اپنے پہ دم کرلیں۔ انشاءاللہ کرم ہو جائے گا۔
9۔ اگر یہ شبہ ہو کہ کسی نے آپ پر سحر یا جادو کر دیا ہے تو اس کے واسطے سورۃ الفلق و الناس ایک سو بار پڑھ کر اپنے اقپر دم کرے۔انشاءاللہ جلد ہی افاقہ ہوگا۔
اسماء اعظم تبارک تعالٰٰ سے مدد و استعانت
جس بھی ام اعظم سے آپکا مسئلہ حل ہوتا ہو تو ہم یہ بات آسانی سے سمجھ جاتے ہیں کہ اس شخص کا یہی اسم اعظم ہوگا جو اس کی مشکلات کا حل ہوا یہ بات اس طرح ہے کہ سب حاجات کا سننے والا اور ان کو پایہ تکمیل تک لے جانے والا وہ اللہ ہی ہے وہی کُلُّھُم ہے۔ رزاق وہی ہے باقی بھی وہی ہے حی بھی ہے اور قیوم بھی۔ ثابت بھی ہے قوی بھی ہے وہ ہی سارے جہانوں کا پالنے والا ہے اس کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ وہی ارفع اور رافع ہے۔ وہ چاہے تو دنیا چلے چاہے تو سارا سلسلہ رُک جائے۔ وہی موت و حیات کا مالک ہے۔ ہماری ساری ڈوریں اسی مالک کے ہاتھ میں ہیں۔  قُرآن مجید میں کود ہی ایشاد کرتا ہے کہ تم یہ بات نہیں سمجھتے کہ سات آسمانوں اور زمین میں جتنی بھی میری مخلوق ہے وہ سب میری تسبیح کرتی ہے اور وہ تسبیح جس سے کہ میں ان کو زندہ رکھے ہوئے ہوں۔
سُبحان اللہِ و الحمدُ للہِ رب العالمین اس کے علاوہ اور بھی تسبیحات ہیں جو اللہ تبارک تعالٰی اور حضور اکرم اور آپ کے اصحابہ کرام کے لیے کسی آن حیات سے کم نہیں۔
سُبحان اللہ۔ الحمد للہ۔ لا الہ الا اللہ ۔ اللہ اکبر
سُبحان اللہ و بَحمدہِ سُبحان اللہ العظیم و بحمدہ استغفراللہ
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
ان تسبیحات کے علاوہ اللہ پاک کی ذات کو اور اسماء پاک سے بھی پکارا جا سکتا ہے۔
یا رحمٰن و رحیم، یا قوی، یا حق، یا باقی، یا جلیل، یا باعث، یا کریم، یا ودود، یا علی، یا حفیظ، یا مقیت، یا منتقم، یا اول ، یا آخر، یا ظاہر، یا باطن، یا شہید، جامع، یا ماجد، یا وکیل، یا متین، یا ممیت اور اتنے اسمائ اعظم ہیں کہ جن کے نہ تو اتنا وقت ہے اور نہ اتنی انسانی بساط کہ ان کو زیر قلم کیا جا سکے۔
ان میں سے سارے ہی اللہ پاک کو مخاطب کرنے کے لیے مستعمل ہیں۔ واللہ ایعم بالصواب۔ باقی ائندہ

  

No comments:

Post a Comment